راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری حبیب اللہ کو زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان عباس اور احتشام کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری حبیب اللہ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں 03 روز قبل تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔











