منگل,  22 اکتوبر 2024ء
منشیات کے مجرم کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد صدیق عرف مرچو کو سزا سنا دی،مجرم کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرم کو کلرسیداں پولیس نے 01کلو300گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔
سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں