هفته,  21 فروری 2026ء
چوری کی وارداتوں میں ملوث میرو گینگ کے 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث میرو گینگ کے 02ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 84ہزار روپے، چوری شدہ لیپ ٹاپ مالیتی 01لاکھ روپے اور 02موبائل فونز مالیتی 65ہزار برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث میرو گینگ کے 02ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں شایان عرف میر اور سلیمان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 84ہزار روپے، چوری شدہ لیپ ٹاپ مالیتی 01لاکھ روپے اور 02موبائل فونز مالیتی 65ہزار برآمدہوئے،ملزمان مختلف ہوٹلز اور ہوسٹلز کے رہائشی کمروں سے قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں