راولپنڈی( کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی،چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم نے لڑائی جھگڑا کے دوران چھریوں کے وار سے شہری جہانگیر کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا، ملزم نے لڑائی جھگڑا کے دوران چھریوں کے وار سے شہری جہانگیر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











