جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
پتریاٹہ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 03 قمار باز گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پتریاٹہ پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 03 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 50 ہزار روپے، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،موقعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 03 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ساجد، شہزاد اور محرم علی شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 50 ہزار روپے، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،موقعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا، ملزم ساجد سے 02 کلو 177گرام چرس بھی برآمد ہوئی جس کے خلاف الگ مقدمہ درج کیاگیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے پتریاٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں