هفته,  21 فروری 2026ء
فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کرنے والے02ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی، فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کرنے والے02ملزمان گرفتار، گزشتہ رات ٹریفک اسسٹنٹ نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ملزم نعمان کا چالان کیا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ حمزہ کو زخمی جبکہ ٹریفک وارڈن اسرار کی وردی پھاڑ دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ کو زخمی کرنے والے02ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں نعمان اور اعزازشامل ہیں، گزشتہ رات ٹریفک اسسٹنٹ نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ملزم نعمان کا چالان کیا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے ٹریفک اسسٹنٹ حمزہ کو زخمی جبکہ ٹریفک وارڈن اسرار کی وردی پھاڑ دی تھی۔

سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی سربراہی میں،ایس ڈی پی او کینٹ کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں