پیر,  01 جولائی 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 08ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 08ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس اور 27 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم زرنوش سے 01کلو 450گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ذوالفقار سے 01کلو 180گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم زکریا سے 550گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم بشیر سے 10لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم عثمان سے 10لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم آکاش سے 05لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم اسد سے 01لیٹر شراب،ملزم عثمان سے 01لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News