راولپنڈی (کرائم رپورٹر)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری توقیر کو زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اکرم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری توقیر کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں رواں ماہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











