منگل,  22 اکتوبر 2024ء
موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ 04 موٹرسائیکل،چھینے گئے موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 09ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ریاست اور حارث شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل،چھینے گئے موبائل فون کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 09ہزار روپے برآمدہوئی۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں