منگل,  22 اکتوبر 2024ء
عدالتوں نے ڈکیتی معہ قتل اور منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالتوں نے ڈکیتی معہ قتل اور منشیات کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر سزائے موت،30سال قید ،10لاکھ روپے ہرجانہ اور03لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے مجرمان علی شان اور شایان کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 05/05لاکھ روپے ہرجانے، ڈکیتی کے جرم میں 07/07 سال قید اور50/50ہزار روپے جرمانے جبکہ 412ت پ کے جرم میں 03/03سال قید اور 50/50ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں،مجرمان نے واردات کے دوران چھریوں کے وار سے شہری گلفام حسین کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2019تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا۔

معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اجمل کو10سال قید اور01لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم اجمل کو ائیرپورٹ پولیس نے01کلو470 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتا رکیا تھا، پولیس نے مجرمان کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی جیت ہے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں