هفته,  28  ستمبر 2024ء
منشیات فروش اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 09 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروش اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 09 ملزمان گرفتار،03کلو سے زائدچرس اور120 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم دل فراز سے01 کلو 660 گرام چرس، ملزم احمدمرزا سے 560گرام چرس، ملزم مقصود سے 560گرام چرس، روات پولیس نے ملزم وقار سے 260گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عاطف سے 30لیٹر شراب، ملزم فیضان سے 30لیٹر شراب، ملزم نبیل سے 30لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سلیم سے 10لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم اسد سے 10لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم اسد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News