هفته,  28  ستمبر 2024ء
ریس کورس پولیس کا عزیز آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس کا عزیز آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانوں، ہوٹلز اور افراد کی چیکنگ ۔
تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس پولیس نے عزیز آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سر چ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 47 گھروں، 15 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 38 دوکانوں اور 02 ہوٹلزجبکہ انفرادی طور پر 182 افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہناتھاکہ سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News