هفته,  28  ستمبر 2024ء
تھانہ صادق آباد پولیس کی موثر تفتیش، اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا اپنا ہی سگا بھائی ملوث نکلا
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ صادق آباد پولیس کی موثر تفتیش، اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کا اپنا ہی سگا بھائی ملوث نکلا، ملزم مقصود مسیح نے اپنے سگے بھائی مقبول مسیح کو قتل کروانے کے لیے وقاص مسیح کے ذریعے 06لاکھ روپے میں ڈیل طے کی۔
ملزم مشتاق بھٹی نے فائرنگ کرکے مقتول مقبول مسیح کو قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتول کا اپنا ہی سگا بھائی ملوث نکلا، ملزم مقصود مسیح نے اپنے سگے بھائی مقبول مسیح کو قتل کروانے کے لیے وقاص مسیح کے ذریعے 06لاکھ روپے میں ڈیل طے کی،ملزم مقصود مسیح نے 03لاکھ روپے اورمقتول مقبول مسیح کی تصویر مشتاق بھٹی کے حوالے کی، ملزم مشتاق بھٹی نے فائرنگ کرکے مقتول مقبول مسیح کو قتل کیا،صادق آباد پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاتھا،ایس پی راول فیصل سلیم کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں،صادق آباد پولیس اور ٹیم نے مقتول کے بھائی کو شامل تفتیش کیا جس نے دوران تفتیش بھائی کو قتل کروانے کا انکشاف کیا، پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان مقصود، وقاص مسیح اور مشتاق بھٹی کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے رقم 01لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم مشتاق کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے،اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ڈی ایس پی نیوٹاؤن، ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News