پیر,  09 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 11ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن، چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم اسد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم ساجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم محمد حق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم باشی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم شیراز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم ارشد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم رضوان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم امیر محمد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم قاسم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم یاسر سے 05لیٹر شراب ،سول لائنز پولیس نے ملزم مسعود سے560گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں