منگل,  22 اکتوبر 2024ء
ویسٹریج کے علاقہ میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا زیر حراست ساتھی ڈاکو ہلاک

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)ویسٹریج کے علاقہ میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا زیر حراست ساتھی ڈاکو ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس ملزم شجاعت کو ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے حراست میں لے کر جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ان کا زیر حراست ساتھی ڈاکو ہلاک، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے، ملزم شجاعت متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔

جسے ویسٹریج پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ویسٹریج پولیس کو خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں