منگل,  22 اکتوبر 2024ء
اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،خطرناک افغان گینگ کے چھ ملزمان گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس تھانہ گولڑہ اور سنبل کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک افغانی گینگ کے چھ ملزمان گرفتار کر لیا گیاجبکہ تین ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی، سنیچنگ اورگھروں میں گھس کر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے چھ  ملزمان گرفتار ہو گئے۔

ملزمان خطرناک افغانی گینگ کا حصہ تھے۔

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے  موٹرسائیکل، متعدد موبائل فون، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان رات کے وقت گھروں کی گھنٹی بجاتے تھے اور پھر اسلحہ کے زور پر گھر کے اندر گھس کر لوٹ مارکرتے تھے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے سنیچنگ کی دو وارداتوں کے دوران شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اسکے علاوہ ملزمان سنیچنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید خبریں