منگل,  22 اکتوبر 2024ء
سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) بنی پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ40ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں شفاقت اور شیراز شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ40ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل برآمدہوا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں