هفته,  13 جولائی 2024ء
ایس پی پوٹھوہار کا زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ،ہدایات دیں

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر صدارت میٹنگز، میٹنگ میں کینٹ سرکل اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران کی شرکت، ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے کاروائیاں کی جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے۔

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر صدارت کینٹ سرکل اور سول لائنز سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے چالان بروقت مرتب کیے جائیں، کار و موٹرسائیکل چوروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے کاروائیاں کی جائیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور امن وامان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News