هفته,  13 جولائی 2024ء
راولپنڈی،ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ویسٹریج کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں کی ڈولفن فورس پر فائرنگ،ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔
ویسٹریج کے علاقہ علی مارکیٹ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جہاں ڈاکوئوں کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر لڑکا معمولی زخمی ہوا،ویسٹریج پولیس اور ڈولفن فورس نے فوری ریسپانڈ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹریج کے علاقہ علی مارکیٹ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی جہاں ڈاکوئوں کی واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر لڑکا معمولی زخمی ہوا،ویسٹریج پولیس اور ڈولفن فورس نے فوری ریسپانڈ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی،ڈاکوئوں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک ڈاکو گرفتار کرلیا گیا، تیسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت ندیم جبکہ گرفتار ڈاکو کی شناخت شجاعت کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور دیگر افسران پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے،ڈاکوئوں سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور دو پسٹل برآمد ہوئے، برآمد شدہ موٹرسائیکل قبل ازیں ویسٹریج کے علاقہ میں واردات کے دوران ایک شہری سے چھینا گیا تھا،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی لڑکے کو ہسپتال منتقل کیا گیا، حالت خطرے سے باہر ہے، مذکورہ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے،فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ویسٹریج پولیس اور ڈولفن فورس کو خطرناک ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News