جمعه,  19 جولائی 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم بلال سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن،ملزم یوسف سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،ملزم شاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم احتشام سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم گلفان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم غالب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،پیرودھائی پولیس نے ملزم سید خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،نصیر آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News