منگل,  22 اکتوبر 2024ء
سول لائنز پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹڑ)سول لائنز پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدنان کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم عدنان نے لڑائی جھگڑا کے دوران ساتھیوں کے ساتھ ملکر ڈنڈوں کے وار کر کے احسن احمد کو زخمی کر دیا تھا ۔
اشتہاری مجرم سال 2021سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں