منگل,  22 اکتوبر 2024ء
وارث خان پولیس کی کاروائی،18سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )وارث خان پولیس کی کاروائی،18سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے وارث خان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم راشد محمود اسکی بیٹی کو ہراساں کرتا ہے،وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم راشد محمود کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارو اقعی سزادلوائی جائے گی،خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ،زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں