بدھ,  26 جون 2024ء
واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث02 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث02 رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ03موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 01 لاکھ 48ہزار 900 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عاطف اور حماد شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ03موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 01 لاکھ 48ہزار 900 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھاکہ ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News