اتوار,  22 فروری 2026ء
مری پولیس کی موثر کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)تھانہ مری پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو گرفتا رکرلیا، ملزم شاہ نور سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم عبدالواثق سے 01 کلو 100 گرام چرس، ملزم جواد سے 527 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے.

ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے مری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتا رملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں