راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شہری کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کے قتل میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا،واقعہ میں ملوث نامزد ملزمان ولید مشتاق اور شاویز قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادولوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔











