اتوار,  22 فروری 2026ء
پیرودہائی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیرودہائی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم سجاد کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا، ملزم کے دیگر ساتھیوں او رسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتا رملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں