اتوار,  22 فروری 2026ء
ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ

راولپنڈی( کرایم رپورٹر)ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ،میٹنگ میں ڈی ایس پیز آرگنائزڈ کرائم سیل سمیت تفتیشی افسران اور ٹیمز کی شرکت،ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، آرگنائزڈ کرائم سیل کو مزید موثر اور فعال بنا کر آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں۔

جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ڈی ایس پیز آرگنائزڈ کرائم سیل سمیت تفتیشی افسران کی شرکت،ایس پی سی آئی اے نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

ایس پی سی آئی اے بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ آرگنائزڈ کرائم سیل کو مزید موثر اور فعال بنا کر آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے،کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں،سی آئی اے کا شعبہ جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اہمیت کا حامل ہے۔

سماج دشمن عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

مزید خبریں