راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں ،04ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم رضوان سے 01 کلو 600 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم عدنان سے 520 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم ارسلان سے 10 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عبدالحفیظ سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز معاشرے کا ناسور ہیں ، نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔