بدھ,  03 جولائی 2024ء
گوجرخان پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس کی کاروائی،10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلا ت کے مطابق گوجر خان پولیس کو متاثرہ بچے کے چچا نے درخواست دی کہ ملزم عامر نے اُس کے 10سالہ بھتیجے سے زیادتی کی کوشش کی،گوجرخان پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عامرکو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News