بدھ,  03 جولائی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار، چوری شدہ02 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم وارث کو گرفتارکرلیا، کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم فیضان نوید کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ02 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،راولپنڈی پولیس کار وموٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News