راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02 ملزمان گرفتار، 30 لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان کو گرفتار کرکے 20 لیٹر شراب برآمد کی، روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل کو گرفتار کرکے ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمدکی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔