منگل,  10 دسمبر 2024ء
تھانہ روات پولیس کابحریہ ٹائون اور گردونواح میں سرچ آپریشن

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)تھانہ روات پولیس کابحریہ ٹائون اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں، دوکانیں اورافراد کی چیکنگ،سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن میں 35گھروں،15دوکانوں اور انفرادی طور پر70افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں