هفته,  27 جولائی 2024ء
نصیرآباد پولیس کی کاروائی، فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نصیرآباد پولیس کی کاروائی، فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری جنید کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ساتھی کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری جنید کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News