هفته,  27 جولائی 2024ء
تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، پرس سے رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، پرس سے رقم چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے چوری شدہ رقم 02لاکھ67ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرس سے رقم چوری کرنے والے ملزم عمیر حسن کو گرفتارکرکے چوری شدہ رقم 02لاکھ67ہزار روپے برآمدکر لیے،ملزم نے شاپنگ کے دوران خاتون کے پرس سے رقم چوری کی تھی، ملزم عمیر کی ساتھی ملزمہ عاصمہ قبل ازیں گرفتارہو کر چالان ہو چکی ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News