راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار،چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اجمل کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی، صادق آباد پولیس نے کاروائی ملزم ولید مشتاق کو گرفتا رکرکے ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔
ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد، کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوںاور ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











