اتوار,  22 فروری 2026ء
ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )نیوٹاؤن کے علاقہ میں موٹر سائیکل پرسوار02ڈاکوؤں کی ڈولفن فورس پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار، ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن کے علاقہ میں پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیاہلاک ڈاکو کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پرایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نیوٹاؤن پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے۔

ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈولفن فورس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں