پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، 10 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ ،شراب اورچرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم کاشف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم ابراہیم سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن سے05 روند پستول30 بور،ملزم عبدالرافع سے06 روند پستول30 بور، صادق آباد پولیس نے ملزم زین العابدین سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم عثمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم منیم اختر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم عثمان سے 10 لیٹر شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم عبداللہ سے 05 لیٹر شراب، نیو ٹائون پولیس نے ملزم حاضرخان سے 610 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News