پیر,  16  ستمبر 2024ء
آر اے بازار پولیس کی کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،چوری کی واردات میں ملوث دوسرا ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 20 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا کٹر برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی،ملزم سے مسروقہ رقم 20 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا کٹر برآمدہوا،آر اے بازار پولیس نے قبل ازیں ملزم حسن علی کو گرفتار کرکے چوری شدہ تار مالیتی 65 ہزار روپے برآمد کی تھی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News