پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 432افسران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ایلیٹ کمانڈوز اور تھانہ کی موبائلز کی خصوصی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔
عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پرمامور افسران الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News