پیر,  16  ستمبر 2024ء
موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ 03 موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 04 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ابراہیم، عبدالرافع اور حسن عباس شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 03 موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 04 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News