هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کینٹ پولیس کی اہم کامیابی،ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،چھینی گئی رقم 01کروڑ روپے، واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کروا کر اپنے مالک ضابت خان کو قتل کروا دیاتھا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث 05 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مقتول کا ڈرائیور زہین،بلال،منیم،عثمان اور ماجد شامل ہیں،گرفتارملزمان سے چھینی گئی رقم 01کروڑ روپے، واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ملزم زہین تقریبا04سال سے مقتول ضابت خان کا ڈارئیور تھا،ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کروا کر اپنے مالک ضابت خان کو قتل کروا دیاتھا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزم کے تین ساتھیوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، برآمدکی گئی رقم ایک کروڑ روپے ایس ڈی پی او کینٹ جاوید اقبال مرزا نے اصل مالک کے حوالے کی،مال مسروقہ کی مکمل برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں