راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال اور تھانہ واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے اور غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے02ملزمان گرفتار، کھلاپیٹرول، گیس سلنڈرز اور دیگر آلات برآمد۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم آیاز کو گرفتار کرلیا، رتہ امرال پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے کھلا پیٹرول، گیس سلنڈرز اور دیگر آلات برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔