راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گنجمنڈی پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے02ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق گنجمندی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 02ملزمان نعمان اور شاہ رخ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے سامان آتش بازی برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کے سامان کی فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











