اتوار,  22 فروری 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 10 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم آصف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عمران سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم سلیمان سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم یامین سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدرواہ پولیس نے ملزم اشتیاق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم تاج محمد سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عارف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم عدنان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم کاظم علی سے ایمونیشن 30 بور پستول، دھمیال پولیس نے ملزم ذیشان سے خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں