اتوار,  22 فروری 2026ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینے گئے 03 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور فرحان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینے گئے 03 موٹرسائیکل برآمدہوئے، متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا ئے گا،شناخت پریڈ کے بعد مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں