راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،09ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عابد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم شوکت سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم رئیس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم اشتیاق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم وسیم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم خیر محمد سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم حسن آفتاب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم کاشف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم محسن رضا سے رائفل M-4معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











