اتوار,  22 فروری 2026ء
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ 04 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم  اسامہ بن ولید کو گرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ 04 موٹرسائیکل برآمدہوئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں