پیر,  16  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم رمضان سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم کاشف سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم بلال سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم امین سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم رقیب سے خنجر برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News