راولپنڈی (کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی،اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد نعیم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے نصیرآباد پولیس کو مطلوب تھا.
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔