اتوار,  22 فروری 2026ء
بنی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں